ٹی 20میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون کل کراچی پہنچ رہی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کومیچ میں شرکت کی اجازت دےدی ہے۔


October 17, 2012
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20اوردوسرا میچ 21اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو

پاکستان الیون کےخلاف دو ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون کل کراچی پہنچ رہی ہے، جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سری لنکا کے جے سوریا ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ پاکستان الیون کےکپتان شاہد آفریدی ہوں گے۔ پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ 20 اور دوسرا 21 اکتوبرکونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کومیچ میں شرکت کی اجازت دےدی ہے۔ ناصرجمشید، شعیب ملک،عمر اکمل، محمد سمیع، اسد شفیق پاکستان الیون کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں