کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرڈیوروسر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے علاج میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے،
کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیو روسر نےکہا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹرز ملالہ یوسف زئی کی صدمے سے بحالی اورطاقت سے بہت متاثرہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ملالہ کا علاج دو ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہے گا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بڑی تعداد میں لوگ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعائیہ پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ مالی مدد کی پیشکش بھی کررے ہیں ۔
کوئن الزبتھ اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملالہ یوسف زئی کی عیادت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداداسپتال آئی تھی ۔