کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ڈینگی اور دیگرامراض پھیلنے لگے

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے وائرس سے بچاؤ اورمتاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے۔


Staff Reporter July 29, 2015
کراچی میں رواں ہفتے ڈینگی وائرس سے 22 سے زائد افراد متاثر ہوگئے، محکمہ صحت سندھ ،فوٹو فائل

حالیہ بارشوں کے باعث شہر قائد میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ڈینگی سمیت کئی موذی اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

ڈینگی پروینشن اینڈکنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے ڈینگی وائرس سے 22 سے زائد افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد رواں سال میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 723 ہوگئی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے وائرس سے بچاؤ اورمتاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لیے سرکاری اسپتالوں میں کٹس موجود نہیں جبکہ اس مرض سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے پلیٹ لیٹس کی فراہمی کا بندوبست کیاجاسکا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی کی ذمہ داری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی وائرس 2008 سے تواترکے ساتھ رپورٹ ہورہا ہے، محکمہ صحت نے اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، اندرون سندھ سمیت کراچی میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کا منصوبہ بھی تشکیل نہیں دیا جاسکا۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مون سون کے موسم میں مختلف امراض تیزی سے جنم لیتے ہیں، گندگی اورتعفن کی وجہ سے شہری مختلف وائرس سے گلے میں الرجی سمیت مختلف اقسام کی الرجی کاشکار ہورہے ہیں، مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے ڈائریا میں یومیہ درجنوں متاثرہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں