کوئٹہپی ایم اے کا مغوی ڈاکٹرکی بازیابی کیلئے حکومت کو15 دن کا الٹی میٹم

ڈاکٹرسعیدکوگزشتہ رات سریاب روڈ پرگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نےاغواکرلیاتھا


ویب ڈیسک October 17, 2012
۔ڈاکٹرسعیدکوگزشتہ رات سریاب روڈ پرگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نےاغواکرلیاتھا. فوٹو فائل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نےکوئٹہ میں ایل آربی ٹی کےمغوی ڈاکٹرکی بازیابی کے لئے حکومت کو 15 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

ڈاکٹر سعید کے اغواکے خلاف پی ایم اے نے آج سے 3 روز تک سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ایل آربی ٹی کےڈاکٹرسعیدکوگزشتہ رات سریاب روڈ پرگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نےاغواکرلیاتھا۔

ڈاکٹرسعید کے اغوا کے خلاف پی ایم اے کا جنرل باڈی اجلاس سول اسپتال کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئےپی ایم اےکے صوبائی صدرڈاکٹرسلطان ترین نےکہا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر تمام ڈاکٹراجتماعی استعفےدے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں