ملالہ یوسف زئی پرحملہ اسلام وانسان دشمن عناصرکی بھیانک سازش ہےافغان صدر

ملالہ یوسف زئی اور ان کی ساتھی طالبات پرحملہ دراصل افغان بچیوں پرحملہ ہے،حامد کرزئی


ویب ڈیسک October 17, 2012
ملالہ یوسف زئی اور ان کی ساتھی طالبات پرحملہ افغان بچیوں پرحملہ ہے۔ حامد کرزئی۔ فوٹو: فائل

افغان صدرحامد کرزئی نےکہا ہےکہ ملالہ یوسف زئی پرحملہ اسلام اورانسان دشمن عناصرکی بھیانک سازش ہے.

اے این پی کےسربراہ اسفندیارولی کے نام لکھےگئے اپنےخط میں افغان صدرنے کہاکہ افغانستان ملالہ پرحملےکے دکھ کوپوری طرح محسوس کررہا ہے۔ حملےکے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں ہونا چاہئے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی اور ان کی ساتھی طالبات پرحملہ افغان بچیوں پرحملہ ہے اوران حملوں کا مقصد بچیوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ ہونے سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف عملی اقدامات ہونےچاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |