ایم کیوایم کے 3 کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

تینوں ملزمان بھتہ خوری، جبری فطرہ و زکٰوۃ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، رینجرز کا موقف


ویب ڈیسک July 29, 2015
تینوں ملزمان کو گارڈن تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان بھتہ خوری، جبری فطرہ اور زکٰوۃ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے رینجرز کی استدعا پرتینوں ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے تینوں کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو گارڈن تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔