بھارتی صدر نے یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کردی

یعقوب میمن کو1993 کے ممبئی دھماکوں کے الزام میں 2007 میں سزائےموت سنائی گئی تھی جس کےخلاف انہوں نے اپیل دائرکررکھی تھی


ویب ڈیسک July 29, 2015
یعقوب میمن کی سزائے موت پر 30 جولائی کو عمل درآمدکیاجائے گا. فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: سپریم کورٹ کے بعد بھارتی کے صدر نے بھی 1993 کے ممبئی بم حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کی سزائے موت پر رحم کی اپیل مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق عدالت نے ٹاڈا قوانین کے مطابق یعقوب میمن کو بالکل ٹھیک سزا سنائی ہے اور اب یعقوب میمن اپنی سزا کے خلاف اپیل نہیں کر سکتے، لہذا ان کی سزائے موت پر 30 جولائی کو عمل درآمد کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب یعقوب میمن کی جانب سے سزا کے خلاف صدر پرناب مکھر جی سے رحم کی اپیل کی گئی تھی جسے صدر نے بھی مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یعقوب میمن کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے الزام میں 2007 میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر رکھی تھی جسے پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔

یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں یعقوب میمن کی سزا پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جس پر بھارت میں بڑے پیمانے پر ان کے اس بیان کی مخالفت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔