کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے امریکی اخبار

شہر میں قتل کے واقعات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

کراچی میں قیام امن کے لیے بڑا ہدف منظم گروہ کا خاتمہ تھا، رپورٹ- فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے جب کہ قتل و غارت کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کراچی میں امن وامان سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی پہلے کی نسبت آج ایک محفوظ شہر ہے جب کہ حکومت کی قیام امن کی کوششوں کے باعث قتل کے واقعات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں گزشتہ 2 سالوں میں قتل وغارت کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اور رواں سال بھی قتل کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔


امریکی اخبار نے رپورٹ میں مزید کہا کہ حکومت کراچی میں امن کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہیں جس کی بدولت امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے جب کہ شہر میں قیام امن کے لیے بڑا ہدف مںظم گروہ کا خاتمہ تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2zopha_karachi-peace_news
Load Next Story