کالعدم لشکرجھنگوی سندھ کا امیرگرفتار سی آئی ڈی پولیس

گرفتار دہشت گرد سندھ میں لشکرجھنگوی کےامیر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا


ویب ڈیسک October 17, 2012
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیرشیخ نے بتایا کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی 100 وارداتوں کااعتراف کیاہے۔ فوٹو: عرفان علی/ ایکسپریس

سی آئی ڈی پولیس نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکرجھنگوی سندھ کے امیرکوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیرشیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حافظ قاسم رشید کوجمشیدکوارٹرزکےعلاقے سے گرفتارکیاگیا۔ گرفتار دہشت گرد سندھ میں لشکرجھنگوی کےامیر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی 100 وارداتوں کااعتراف کیاہے ۔

غلام شبیرشیخ کے مطابق ملزم نے سابق رکن سندھ اسمبلی رضاحیدر، وکلا اور ڈاکٹرحسین حیدرکے بھی قتل کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں