روزگارکے لیے43سال میں78لاکھ پاکستانی بیرون ملک گئےرپورٹ

روزگار کے لیے تقریباً49 فیصد مشرق وسطی اور 28.2 فیصد یورپی ممالک جبکہ16 فیصد امریکا گئے، رپورٹ


APP July 30, 2015
روزگار کے لیے تقریباً49 فیصد مشرق وسطی اور 28.2 فیصد یورپی ممالک جبکہ16 فیصد امریکا گئے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے روزگار کے لیے گزشتہ43 سال کے دوران تقریباً 78 لاکھ افراد بیرون ملک گئے۔

بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 1971 تا 2014کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی زیادہ تر تعداد مشرق وسطیٰ گئی۔

رپورٹ کے مطابق روزگار کے لیے تقریباً49 فیصد مشرق وسطی اور 28.2 فیصد یورپی ممالک جبکہ16 فیصد امریکا گئے۔ پاکستان کا شمار افرادی قوت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں پر 2 ہزار سے زائد لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کام کر رہے ہیں تاکہ افرادی قوت درآمد کرنے والے ممالک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |