پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا

مختصر فارمیٹ کے ان مقابلوں میں دونوں ٹیمیں نئے کپتانوں کی زیر قیادت نئے روپ میں دکھائی دیں گی

آئندہ ماہ بھارت سے شیڈول سیریز کے پیش نظر سری لنکا نے چندیمل اور تھریمانے کو ان مقابلوں میں آرام دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، تازہ دم پاکستانی شاہین سری لنکن ٹائیگرز پر جھپٹنے کو تیار ہیں۔


کولمبو کے پریمادا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ نئی کمک پہنچنے سے قومی اسکواڈ کے حوصلے توانا ہیں جب کہ ٹیم کو فتح سے ہم کنار کرنے کے لئے عمراکمل، سہیل تنویر، نعمان انور اور کپتان شاہد آفریدی بے تاب ہیں جب کہ انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ موقع پانے والے ضیاالحق انٹرنیشنل ڈیبیو کے منتظرہیں.

سری لنکا سردست ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن اور آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون ہے، مختصر فارمیٹ کے ان مقابلوں میں دونوں ٹیمیں نئے کپتانوں کی زیر قیادت نئے روپ میں دکھائی دیں گی، سری لنکن ٹیم کی قیادت تجربہ کار پیسر لسیتھ مالنگا کے سپرد ہوگی، مالنگا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم انہوں نے ون ڈے سیریزکے چار ابتدائی مقابلوں میں شرکت کی تھی لیکن وہ اس میں کوئی خاص پرفارمنس پیش نہیں کرپائے ہیں۔
Load Next Story