دھرنے میں جنرل ظہیراورپاشا کا ہاتھ نہیں شاہ محمود

دھرنے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے پر اگر حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے، شاہ محمود


News Agencies July 30, 2015
دھرنے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے پر اگر حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے، شاہ محمود۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں اور کسی کو جمہوریت پر وار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے پر اگر حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے، دھرنے کے پیچھے ظہیر الاسلام اور پاشا کا ہاتھ نہیں۔

جب یہ لوگ اہم عہدوں پر تھے تو یہی لوگ ان کے گیت گاتے تھے، آج وہ رٹائرڈ ہوگئے ہیں تو ان پر بلا جواز تنقید کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ضروری بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جاوید ہاشمی کو باہمی احترام کے رشتے کو برقرار رکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں