اندرون سندھ سیلابی صورتحال تعلیمی ادارے11اگست سے کھولنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے کھلنے میں ابھی کچھ روزباقی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ ہی کوکرنا ہے، فضل اللہ پیچوہو

تعلیمی ادارے کھلنے میں ابھی کچھ روزباقی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ ہی کوکرنا ہے، فضل اللہ پیچوہو۔ فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم نے سندھ بھرمیں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کافیصلہ کیا ہے۔

موسم گرماکی تعطیلات میں توسیع 11اگست تک کی جارہی ہے،تعطیلات میں توسیع کافیصلہ سندھ کے بعض اضلاع میں سیلابی صورتحال اورجاری بارشوں کے پیش نظرکیاگیاہے اورصوبائی سیکریٹری تعلیم نے فیصلے کی حتمی منظوری کے لیے سمری چیف سیکریٹری سندھ کوبھجوادی ہے تاہم محکمہ تعلیم کے مذکورہ فیصلے پرنجی اسکولوں کی جانب تنقید کیے جانے کے بعد اب تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کااطلاق کراچی کے تعلیمی اداروں پرنہ کرنے پر غورکیاجارہاہے اور امکان ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کی صورت میں بھی کراچی کے تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق پیر3اگست سے ہی کھل جائینگے۔


آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے رہنما خالد شاہ نے بھی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی میں سیلابی صورتحال نہیں ہے لہٰذا فیصلے کا اطلاق کراچی میں نہ کیا جائے، صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے ''ایکسپریس''کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سندھ کے بیشتراضلاع سیلاب سے متاثر ہیں اور بارشیں بھی جاری ہیں، اکثر اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں جس کے سبب موسم گرماکی تعطیلات میں 11 اگست تک توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

تاہم ان کاکہنا تھا کہ بعض نجی تعلیمی اداروں کا کہنا ہے کہ چونکہ کراچی سیلاب سے متاثرنہیں لہٰذا کراچی کے اسکول اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت 3اگست سے ہی کھول دیے جائیں جس کے بعد اس تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے میں ابھی کچھ روزباقی ہیں،وہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سے بات کریں گے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ ہی کوکرنا ہے۔
Load Next Story