بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید 3 حملہ آور ہلاک

بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا


ویب ڈیسک July 30, 2015
دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی. فوٹو:فائل

ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |