فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 17 اگست تک توسیع

نہ تو کسی کو چیک دیا ہے اور نہ یہ چیک ان کے نام سے ہے، مشی خان


ویب ڈیسک July 30, 2015
مقامی کلینک کی ایک ڈاکٹر نے اداکارہ مشی خان کے خلاف لاکھوں روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 17 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر کیس کی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر کیس کی تفتیش مکمل کر کے 17 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فراڈ نہیں کیا، نہ تو انھوں نے کسی کو چیک دیا ہے اور یہ چیک ان کے نام سے ہے۔

واضح رہے کہ مقامی کلینک کی ایک ڈاکٹر نے اداکارہ مشی خان کے خلاف لاکھوں روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں