افغانستان سے داغے گئے راکٹ پاکستان میں گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے

افغانستان کی جانب سے داغے گئے 4راکٹ پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں گرے

ایک راکٹ تحصیل میر علی میں واقع ایک گھر پرگرا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان سے داغے گئے راکٹ پاکستانی علاقے میں گرنے سے 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے داغے گئے 4راکٹ پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں گرے جس میں سےایک راکٹ تحصیل میر علی میں واقع ایک گھر پرگرا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے باقی 3راکٹ خالی جگہوں پرگرے۔

زخمیوں کو فوری طورپرہنگو کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story