ملالہ کے حق میں پارلیمنٹ میں قرارداد کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے تھی گورنر پنجاب

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں اور اس ملک میں اب کوئی مقدس گائے نہیں، لطیف کھوسہ


ویب ڈیسک October 17, 2012
عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں اور اس ملک میں اب کوئی مقدس گائے نہیں، لطیف کھوسہ فوٹو : فائل

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملالہ کے حق میں پارلیمنٹ میں قرارداد کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے تھی اور اس معاملے پر قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی۔


گورنر ہاؤس میں میڈیا ورکرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے میڈیا کو آزادی دی لیکن عدلیہ نے میڈیا پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں اور اس ملک میں اب کوئی مقدس گائے نہیں۔


واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ملالہ یوسف زئی کے حق میں حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی مسلم لیگ (ن) نے مخالفت کی تھی جس کے باعث یہ قرارداد قومی اسمبلی میں پیش نہیں کی جاسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں