کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات 11اگست تک بڑھا دی گئیں

تعطیلات میں اضافہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، سیکریٹری تعلیم


ویب ڈیسک July 30, 2015
وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی، فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول و کالجز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی ہے جس کے تحت اسکول و کالجز اب 11 اگست سے کھلیں گے۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات میں اضافہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں