بھارتی سیکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے پونچھ میں بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک July 30, 2015
پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا، آئی ایس پی آر

لاہور: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پنجاب رینجرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں