آپ کیسی باس ہیں
سربراہی کے فرائض انجام دیتی خواتین کے لیے کچھ مفید مشورے
جن اداروں میں اعلیٰ افسران اور ماتحتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہو وہ ادارے ترقی کی منازل بہت تیزی سے طے کرتے چلے جاتے ہیں۔
کسی بھی ادارے میں اعلیٰ افسران سے لے کر ماتحت عملے تک سب جب تک ادارے کی ترقی کے لیے کوشاں نہ ہوں، ادارے خاطر خواہ کام یابی نہیں حاصل کرپاتے اور ادارے کام یابی و ترقی کے حصول کے لیے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کو کس طرح ادارے کی ترقی اور کام یابی کے مقاصد کے لیے آمادہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو ایسا ماحول مہیا کرنا کہ وہ آزادی سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکیں۔ یہ ادارے سے منسلک ہر فرد کے مخلص ہونے کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ ادارے کی ترقی کے لیے کتنا کوشاں ہے؟
اگر آپ کسی کمپنی، آرگنائزیشن یا کسی بھی ادارے میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، تو آپ کے ادارے کی ترقی کا دارومدار آپ کے اپنے ماتحت عملے بہترین تعلقات پر بھی منحصر ہے ایک اچھی / اچھا باس ایک ادارے کی کام یابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ ذیل میں چند چھوٹی چھوٹی باتیں درج ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے اور دیگر عملے کے درمیان رعب اور اجنبیت کی فضا کو ختم کرکے ایک ایسا بہترین ماحول پیدا کرسکتی ہیں، جس میں ہر شخص بہ خوشی ادارے کی ترقی کے لیے کوشاں ہو۔
عزت کیجیے:
عزت ہر فرد کی فطری خواہش ہوتی ہے، لہٰذا اپنے ماتحت عملے ادارے کی ترقی کے لیے کوشاں دیکھنا چاہتی ہیں، تو سب سے پہلے ان کو عزت دیجیے۔ ان کی خدمات کا اعتراف کیجیے۔ یقیناً وہ اس عمل سے خوشی محسوس کریں گے، اگر وہ کوئی بات، کوئی خیال یا کوئی رائے دینا چاہتے ہیں، تو ان کی بات کو بغور سنیں نرمی سے جواب دیں۔ ان سے کوئی کام کہتے وقت بھی ''برائے مہربانی'' اور ''شکریہ'' جیسے خوب صورت لفظوں کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔ چند حرفی یہ الفاظ اپنے اندر کیسی جادوئی طاقت رکھتے ہیں، ان کو استعمال کرکے دیکھیں آپ بھی مان جائیں گی۔
تعریف و ستائش:
تعریف و ستائش سن کر انسان میں مزید بہتر کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے، لہٰذا اپنے ماتحتوں کی کاوشوں کو ضرور سراہیے۔ تعریف و ستائش ان کو مزید بہتر کرنے کی طرف آمادہ کرے گی۔ تعریف و ستائش کرتے ہوئے یاد رکھیں کہ بروقت تعریف کریں یعنی تعریف و ستائش میں دیر نہ کریں، کیوں کہ بروقت اور جلد کی جانے والی تعریف کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کسی کی تعریف کریں تو کھل کر اس کام یا اس کاوش کو سراہیں تاکہ وہ متعلقہ شخص سمجھ سکے کہ اس کے کس کام کو سراہا جارہا ہے اور کوشش کریں کہ بقیہ عملے کے سامنے بھی اس کام کی تشہیر کریں، یعنی اس کو سراہیں۔ اس طرح ایک تو اس کی مخصوص شخص کو بہت اچھا محسوس ہوگا وہ فخر محسوس کرے گا اور مزید بہتر کرے گا اور بقیہ تمام عملے میں بھی مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔
اظہار رائے:
مثبت اظہار رائے بہت اہم ہے اور یہ بہت تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔ ان کی کارکردگی کے متعلق رائے اور مزید بہتری اور صحیح راہ نمائی کارکردگی کو مزید بہتر بناتی ہے۔
گفتگو:
اپنے ماتحت عملے سے گفتگو کرنا، ان کو ادارے کے متعلق ادارے کی کارکردگی کے متعلق مکمل آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ کاروبار اور خاص طور پر ان کے کام اور ملازمت کے تحفظ کے متعلق ان کو مکمل آگاہ رکھا جائے۔ اس طرح انہیں یہ احساس ہوگا کہ ادارے کی کارکردگی اور کاروبار کیسا ہورہا ہے اور اس سے ان کی ملازمت پر کیا اثر پڑے گا۔ اس طرح وہ مزید محنت سے کام کریں گے کہ ادارے کی ترقی اور کام یابی سے ان کی ملازمت پر بھی خاطر خواہ اثر پڑے گا۔
حوصلہ افزائی:
جب کوئی آپ کے پاس کسی نئے آئیڈیا کے ساتھ آئے تو اس کی حوصلہ افزائی کیجیے اور ابتدائی طور پر اس آئیڈیے کو چھوٹے پیمانے پر عملی جامہ پہنانے کی اجازت دے دیجیے۔ اس کے متعلق آپ کی جو بھی رائے ہو، لیکن اپنے عملے اپنے ماتحت ارکان کی پیشہ ورانہ تخلیقی صلاحیتوں کو ضرور سراہیں۔ اس طرح وہ بھی بہتری کی طرف گامزن ہوں گے اور ان کو کام یابی و اطمینان کا احساس ہوگا۔