قومی ایکشن پلان پرموثرعمل درآمد کیلیے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کاگرین سگنل ملتے ہی باضابطہ اجلاس طلب کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا

وزیر اعظم کاگرین سگنل ملتے ہی باضابطہ اجلاس طلب کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا:فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان موثر عمل درآمد کیلیے جلد ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے،اجلاس میں عسکری قیادت ،وفاقی وزراء ،قانون نافذ کر نے والے اداروں،انٹیلی جنس اداروں ،چاروں وزرائے اعلیٰ ،چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز داخلہ ،آئی جیز اور دیگر متعلقہ ادارے شرکت کریں گے،وزیر اعظم کاگرین سگنل ملتے ہی باضابطہ اجلاس طلب کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔
Load Next Story