پنجاب کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قتل کے 3 جب کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 مجرموں کوپھانسی دیدی گئی


ویب ڈیسک July 31, 2015
سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں 3 مجرموں ندیم شہزاد، ثمر جان اور محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998 میں ایک بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جبکہ محمد ریاض نے شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کوپھانسی دیدی گئی، مجرموں نے 2002 میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں