ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدرسے مقابلے کی خواہش ہے لیکن شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہےعامرخان

پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، عامر خان


ویب ڈیسک July 31, 2015
پہلی بار اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، عامر خان۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر فیلڈ سے مقابلے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہے۔

اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پاکستان پہنچنے پر عامر خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ابھی 4 روزہ مختصر دورے پر پاکستان آیا ہوں، آئندہ ماہ دوبارہ آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوان باکسرز سے ملاقات کر کے انھیں اپنے تجربات سے مستفید کروں گا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے تحت سپورٹ کے لئے آیا ہوں، باکسنگ اکیڈمی کی کامیابی کے لئے پر امید ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر سے مقابلے کی خواہش ہے لیکن شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں