خیبرپختونخوا ری پولنگ پی ٹی آئی ضلع کونسل کے 51 وارڈز میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست

تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی25، جے یوآئی (ف) 15، اے این پی 11، قومی وطن پارٹی 4 اور پیپلزپارٹی 3 نشستوں پرکامیاب۔


ویب ڈیسک July 31, 2015
تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی25، جے یوآئی (ف) 15، اے این پی 11، قومی وطن پارٹی 4 اور پیپلزپارٹی 3 نشستوں پرکامیاب۔. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے نتائج کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے جب کہ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف ضلع کونسل کے 51 وارڈز میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ موصول ہونے والے 105 ضلعی اور93 تحصیل کونسل کے وارڈز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف ضلع کونسل کے 51 وارڈز میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ جے یو آئی (ف) 14، عوامی نیشنل پارٹی 8، مسلم لیگ لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی 3،3 وارڈ میں کامیابی حاصل کرسکی ہیں جب کہ آزاد امیدوار23 وارڈز میں واضح کامیابی حاصل کرگئے۔

تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی25، آزاد امیدوار27، جے یوآئی (ف) 15، اے این پی 11، قومی وطن پارٹی 4 اور پیپلزپارٹی 3 نشستوں پرکامیاب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں