امریکا کی ایک بار پھر طالبان کو افغان امن عمل میں شامل ہونے کی پیشکش

امریکا چاہتا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک July 31, 2015
اب طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں جنگ جاری رکھنی ہے یا پھر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، مارک ٹونر. فوٹو: فائل

امریکا نے طالبان کو ایک بار پھر افغان حکومت کے ساتھ قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے افغانستان میں قیام امن کا یہ سنہری موقع ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مذاکراتی عمل طالبان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ قیام امن کی کوششوں میں افغان حکومت کا ساتھ دیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مصالحت کے لیے سب سے بہتر وقت ہے اور اسے ایک اہم موقع سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ اب طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں جنگ جاری رکھنی ہے یا پھر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے بہت معاونت کی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ امن میں مذاکرت میں پاکستان اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے۔ دوسری جانب ملا عمر کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد افغان طالبان نے آج پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں