اولمپکس 2022 کی میزبانی چین کے شہر بیجنگ کو مل گئی

اولمپکس کی میزبانی کے لئے بیجنگ اورقازقستان کے شہرالماتی کے درمیان مقابلہ تھا،بیجنگ کو44 اورالماتی کو 40 ووٹ ملے۔

اولپمکس کی میزبانی کے لئے بیجنگ اورقازقستان کے شہرالماتی کے درمیان مقابلہ تھا،بیجنگ کو44 اورالماتی کو 40 ووٹ ملے۔ فوٹو: فائل

چین کے دارالحکومت بیجنگ کو 2022 سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

اولمپکس 2022 کے لئے چین کے شہر بیجنگ اور قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی کے درمیان مقابلہ تھا جس کے لئے ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں بیجنگ کے حق میں 44 جب کہ الماتی کے حق میں 40 ووٹ آئے جس کے بعد انٹرنینشل اولمپکس کے صدر تھومس بیچ نے اعلان کیا کہ بیجنگ اولمپکس کے 128ویں سیشن کی میزبانی کرے گا۔


بیجنگ کو پہلے ہی اولمپکس کی میزبانی کے تجربے کی وجہ سے مضبوط امیدوارقراردیا جا رہا تھا لیکن اب چینی دارالحکومت دنیا کا واحد شہرہوگا جو موسم گرما کے اولمپکس کے بعد اب سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔ اولمپکس 2022 کی میزبانی کی دوڑ بیجنگ اورالماتی کے علاوہ دیگر2 شہراوسلو اوراسٹاک ہوم بھی شامل تھے تاہم ملکی سیاسی اور مالی مسائل کے باعث اوسلو اور اسٹاک ہوم پہلے ہی دوڑ سے الگ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ چین کا شہر بیجنگ 2008 کے اولمپکس کی بھی میزبانی کر چکا ہے جب کہ گزشتہ سال ہونے والے اولمپکس کی میزبانی روس کے شہر سوچی نے کی تھی۔
Load Next Story