حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول ایک روپے 3 پیسے، لائٹ ڈیزل 2ر وپے 6 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، فوٹو:فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پٹرول ایک روپے 3 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔


لائٹ ڈیزل 2 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 83 پیسے اور ایچ اوبی سی ایک روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے.

https://www.dailymotion.com/video/x2zwjql_petroleum-prices_news
Load Next Story