فواد خان اور سونم کپور کی فلم ’’خوبصورت‘‘ کی میلبورن میں اسپیشل اسکریننگ ہوگی  

فلم’’خوبصورت‘‘ آسٹریلیا کے شہرمیلبورون میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک July 31, 2015
بالی ووڈ فلم ’’خوبصورت‘‘ گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز کی گئی تھی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ سونم کپور فلم ''خوبصورت'' کی اسپیشل اسکریننگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبورن جائیں گے۔

پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ''خوبصورت'' سے کیا جس میں اداکارہ سونم کپور نے ان کے مدمقابل مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے تاہم اب فلم کو آسٹریلیا میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

بالی ووڈ فلم ''خوبصورت'' آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی جس کی تقریب میں خصوصی شرکت کے لیے فلم کے اداکار فواد خان اور اداکارہ سونم کپور اگلے ماہ آسٹریلیا جائیں گے جب کہ اداکارہ سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ''خوبصورت'' گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں