الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہےاسحق ڈار

ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے،وفاقی وزیر خزانہ فوٹو : پی آئی ڈی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈارنے الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے کوغیرآئینی قرار دے دیا ہے۔


جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ غیرآئینی ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کی خاطر ہمیں اپنے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے،پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ ملک کی بہتری کے لیے وزیراعظم کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے چند مہینوں میں انتخابی اصلاحات مکمل کر لیں گے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین رکن ہیں، انھیں قومی اسمبلی میں آنا چاہیے، تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
Load Next Story