امریکی صدر نے2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے حکم پر دستخط کردیے

نئے سپر کمپیوٹر سے موسم کی درست پیشنگوئی سمیت ایکسرے کا تجزیہ اور کینسر کے مرض کی تشخیص میں مدد حاصل ہوگی


APP August 01, 2015
جدید کمپیوٹر دواؤں کی تیاری میں بھی مدد دے سکے گا۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے 2025 تک دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تیار کرنے کے صدارتی حکم پر دستخط کردیے ہیں، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر چین میں ہے اور یہ امریکی کمپیوٹر کو سائنسی تحقیق اور قومی سلامتی کے منصوبوں کیلیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

نئے سپر کمپیوٹر کے بارے میں ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس جدید مشین سے موسم کی درست پیشنگوئی سمیت ایکسرے کا تجزیہ اور کینسر کے مرض کی تشخیص میں مدد حاصل ہوگی، علاوہ ازیں یہ جدید کمپیوٹر انفرادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دواؤں کی تیاری میں بھی مدد دے سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں