یواے ای ایئرلائن کوپتلے اورموٹےمسافر کوساتھ بٹھانا بھاری پڑگیا

انتہائی موٹے مسافر کے ساتھ بیٹھنے سے مجھے کمر کی تکلیف ہوگئی جوعلاج کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہورہی، جیمز باسوس کا دعوی


ویب ڈیسک August 01, 2015
عدالت نے بھی جیمز کی درخواست خارج کرتے ہو ئے اسے طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے :فوٹو فائل

آسٹریلوی شہری نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن پر دوران پرواز بھاری بھرکم مسافر کے ساتھ بٹھانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیمز باسوس نامی آسٹریلوی شہری نے عدالتی نوٹس میں کہا ہے کہ اس نے 2012 میں متحدہ عرب امارات سے سڈنی جانے کے لئے اتحاد ایئرویز میں سفر کیا تھا۔ 14 گھنٹے طویل اس سفرمیں اسے ایک ایسے شخص کے برابرمیں نشست دی گئی تھی جو انتہائی بھاری بھرکم تھا جس کی وجہ سے اسے اپنے جسم کو موڑ کر بییٹھنا پڑا، 5 گھنٹے بعد جب اس کی برداشت جواب دے گئی تو اس نے عملے سے اپنی نشست تبدیل کرنے کو کہا تو عملے نے یہ کہہ کر اسے دوسری نشست نہ دی کہ طیارے میں جگہ نہیں۔ نتیجتا انہیں جہاز کے عملے کے لئے مختص جگہ پر بیٹھنا پڑا تاہم لینڈنگ کے وقت انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی اسی نشست پر بیٹھنا پڑا۔ اس سفرکی وجہ سے اب انھیں کمرکی تکلیف ہوگئی۔ تمام ترعلاج کے باوجود انہیں سونے اورکام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس لئے ہوائی کمپنی اسے دو لاکھ 27 ہزارڈالرہرجانہ ادا کرے۔

دوسری جانب اتحاد ایئرویزکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازبھری ہونے کی صورت میں کسی بھاری جسامت والے شخص کے ہمراہ مسافروں کا بیٹھنا ایک معمول کی بات ہے، وہ اس مقدمے کی مخالفت جاری رکھیں گے جب کہ عدالت نے بھی جیمز کی درخواست خارج کرتے ہو ئے اسے طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |