لندن میں نجی طیارے کو حادثہ اسامہ بن لادن کے 2 قریبی رشتہ دار ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن شامل ہیں۔


ویب ڈیسک August 01, 2015
ہلاک ہونے والوں میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن شامل ہیں۔ فوٹو: ای پی اے

جنوبی لندن میں نجی طیارہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک افراد اسامہ بن لادن کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن لادن خاندان کے نجی طیارے نے جنوبی لندن کے ہیمسشائرایئرپورٹ سے اڑان بھری جو تھوڑی ہی دیر بعد ایئرپورٹ کے قریب کاروں کے گودام پر جاگرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن شامل ہیں۔

دوسری جانب برطانوی پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ حادثے کے فوری بعد لاشوں کی شناخت کئے بغیر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف السعود نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جب کہ سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی اور لاشوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے بھی رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |