نیٹوممالک داعش کے خلاف عراقی فوج کی مدد کے لیے اقدامات پرمتفق
نیٹوعراقی افواج کی عسکری تربیت کے علاوہ 7 دیگراہم شعبوں میں تعاون کرے گا
نیٹوکے رکن ممالک داعش کے خلاف عراق کی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر متفق ہو گئے ہیں۔
نیٹو کے رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف مسلح کارروائیوں کے لئے ترکی اوراردن میں عراقی فوج کو تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو ممالک سائبردفاع اورسکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات سمیت دیگر 7 اہم شعبوں میں بھی تعاون کریں گے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جین اسٹولنبرگ کا کہنا ہے کہ نیٹو نے عراقی فوج کے ساتھ تعاون کا پروگرام بغداد حکومت کی درخواست پر تشکیل دیا ہے اوراس سلسلے میں انتہائی طویل مشاورت کے بعد منصوبہ تیارکیا گیا ہے جس کے تحت عراق کی سیکیورٹی کی تشکیل، بموں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت، عسکری ادویات اور سول ملٹری منصوبہ سازی سمیت دیگر معاملات میں تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیٹو اورعراقی حکومت کے درمیان معاہدہ ایسے وقت ہوا ہے جب ترکی نے بھی عراق اور شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں نیٹو ممالک سے مدد طلب کی ہے۔