آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان کی ملاقات

ڈین فیلڈ مین نے افغان امن مذاکرات شروع کرانےمیں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کےکردار کوسراہا

امن کے لئے مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ شروع ہو گا، ڈین فیلڈ مین۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان ڈین فیلڈ مین نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور امن و استحکام کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ڈین فیلڈ مین نے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اورامن واستحکام سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ڈین فیلڈ مین نے افغان امن مذاکرات شروع کرانےمیں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پائیدار امن کے لئے مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ شروع ہو گا۔
Load Next Story