الطاف حسین اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار

ترجمان سندھ رینجرزکرنل طاہرکی مدعیت میں الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔


ویب ڈیسک August 01, 2015
ترجمان سندھ رینجرزکرنل طاہرکی مدعیت میں الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومںٹ کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں جس کی بنا پر اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا اس لئے ملزم کو مفرورقراردیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرورقراردے دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں