ثانیہ مرزا راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ثانیہ مرزا کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں شاندار پرفارمنس پر بھارتی وزارت کھیل نے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نام سلیکشن کمیٹی کو بھیجا جس نے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا جب کہ اس سے قبل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ثانیہ مرزا کا نام اس ایوارڈ کے حصول کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ایسوسی ایشن کی جانب سے ثانیہ کا نام جمع کرانے میں تاخیر کردی گئی تھی جس پر وزارت کھیل نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو ارسال کیا۔
دوسری جانب راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ، اسکوائش کی کھلاڑی دپیکا پالیکل سمیت دیگر شامل ہیں لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایوارڈ ثانیہ مرزا کے نام ہوگا جب کہ انہیں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں ویمنزڈبل ایونٹ جیتا تھا۔