کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے رابطہ کمیٹی

وزیراعظم، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ


ویب ڈیسک August 01, 2015
تمام گرفتار شدگان کوفوری رہا کیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

NEW DELHI: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کارکنان کی بلا جواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتا کیا جارہا ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے رات گئے ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے کارکن کو گھر سے گرفتار کیا اس کے علاوہ دیگر کارکنان کو بھی مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ،ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے اور اس طرح آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چھاپے گرفتاریاں نہ تو حق پر ست کارکنان وعوام کے حوصلے پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی ایم کیوایم کو اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار خان اور وزیر اعلیٰ سند سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیا جائے اور تمام گرفتار شدگان کوفوری رہا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں