جمہوریت کون لیگ کی آمرانہ ذہنیت سے بچالیا پرویزالٰہی

ن لیگ کے قدم سیاسی میدان سے اکھڑگئے، پیپلزپارٹی سے اتحاد جاری رہے گا ، گفتگو


ایکسپریس July 16, 2012
ن لیگ کے قدم سیاسی میدان سے اکھڑگئے، پیپلزپارٹی سے اتحاد جاری رہے گا ، گفتگو (فوٹو ایکسپریس)

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے قدم سیاسی میدان سے اکھڑچکے ہیں، شہبازشریف کے ٹینٹ لگانے کا کوئی فائدہ نہیں، ان کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد اقتدار نہیں جمہوریت کے استحکام اور تسلسل کیلیے کیا،

مسلم لیگ (ق) اوکاڑہ کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ٹینٹ آفس کا ڈرامہ اس لیے کررہے ہیں کہ عوام نے مفاداتی پالیسیوں کی بدولت ن لیگ کو ٹینٹ پارٹی بنادیا ہے، عوام شریف برادران کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، پورا صوبہ دہشت گردوں اور ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو ن لیگ کی آمرانہ ذہنیت سے بچایا ہے، اسی لیے آئین کی بالادستی کیلیے پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا اتحاد جاری رہے گا۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ اپنے دیرینہ ساتھی احسان بیگ کی رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی کی مرتکب نہیں ہو رہی ،

نواز شریف اگر کہہ رہے ہیں تو وہ اپنے ذہن کے مطابق کہہ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کہاں عدلیہ سے محاذ آرائی کررہی ہے ہمیں توکہیں ایسا نظر نہیں آرہا ۔ شجاعت نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور اپوزیشن کو انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں