مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 015 فیصد اضافہ

ٹماٹر،انڈے،آلو،لہسن،گوشت سمیت 12اشیا مہنگی جب کہ کیلے،مرغی،گھی،تیل کی قیمتوں میں کمی


Business Desk August 02, 2015
ٹماٹر،انڈے،آلو،لہسن،گوشت سمیت 12اشیا مہنگی جب کہ کیلے،مرغی،گھی،تیل کی قیمتوں میں کمی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.15 فیصد اضافہ ہو گیا تاہم سالانہ بنیادوں پر 1.57 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 13.28 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

جس کے نتیجے میں ٹماٹر 46.84روپے فی کلوگرام ہوگیا، اس کے علاوہ انڈے کی اوسط قیمت 6.69 فیصد کے اضافے سے 97.62 روپے فی درجن ہو گئی جبکہ چائے کی پتی3.67 فیصد بڑھ کر161.09 روپے فی 200 گرام، آلو 1.81 کے اضافے سے 28.12 روپے فی کلوگرام، لہسن 1.34 فیصد بڑھ کر 150.07 روپے فی کلوگرام، بکرے کے گوشت کی 0.86 فیصد کے اضافے سے 612.02 روپے فی کلوگرام، دال چنے کی قیمت0.68 فیصد کے اضافے سے 111.38 روپے فی کلوگرام، پیاز کی 0.60 فیصد کے اضافے سے 43.43 روپے فی کلوگرام، گائے کے گوشت کی 0.32 فیصد کے اضافے سے309.47 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

جبکہ باسمتی ٹوٹاچاول، سرخ مرچ پاؤڈراور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تاہم کیلے، ایل پی جی، مرغی، گھی،پکانے کے تیل (ٹن) دال ماش، چینی سمیت 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |