پنجاب اورخیبر پختونخوا میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق
چھت گرنے سے پاک پتن میں ماں اور2 بیٹے،رکن آباد میں بچہ، میاں چنوں میں باپ بیٹی اور ٹانک میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
ISLAMABAD:
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے پیش آنے والے حادثات اورواقعات میں9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پاک پتن کی پرانی سبزی منڈی کے قریب بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اپنے دو بیٹوں زندگی کی بازی ہارگئی، ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکن آباد میں گھر کی چھت گرنےسے بچہ جاں بحق ہوگیا، میاں چنوں کے علاقے کوٹھی نند سنگھ میں بارش کےباعث مکان کی چھت گرنے سے باپ اوربیٹی جاں بحق جب کہ 2 افرادزخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹانک کےعلاقے خدراں والا میں بھی کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی تاہم کرک کے علاقے عمرآباد میں بارش کےباعث گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روزسے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔