کراچی کی لانڈھی جیل سے 163 بھارتی قیدی رہا
قیدیوں کو پیر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا
ISLAMABAD:
پاکستان نے لانڈھی جیل میں قید 163 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا.
کراچی کی لانڈھی جیل سے رہا کئے جانے والے 163 بھارتی قیدی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرحراست میں لئے گئے تھے، یہ قیدی گزشتہ ایک برس سے جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طورپررہا کیا جارہا ہے۔
رہا کئے گئے قیدیوں کو بذریعہ ٹرین لاہورلے جایا جائے گا جہاں انہیں پیرکو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔