کراچی میں بچوں کواسکول بھیجنے کے حوالے سے سائیں سرکارنے والدین کوشش وپنج میں مبتلا کردیا

کراچی میں اسکول 3 اگست سے ہی کھلیں گے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک August 02, 2015
11 اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، حکومت سندھ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شہر میں موسم گرما کی تعطیلات آج سے ختم ہو رہی ہیں اور 3 اگست سے اسکول کھلنا ہیں لیکن کیا کہنے سائیں سرکار کے کہ جس شہر میں دور دور تک بارش کا بھی امکان نہیں وہاں بھی سیلاب کے خدشے کے پیش تعطیلات میں 11 اگست تک اضافے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے سندھ بھر میں موسم گرمام کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا جسے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے حکام سے یکسر مسترد کرتے ہوئے 3 اگست سے ہی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا، گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری ہوا جس میں کراچی میں 3 اگست سے اسکول کھولنے کے فیصلے کی تائید کی گئی لیکن پھر رات دیر گئے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر کسی نے 11 اگست سے پہلے اسکول کھولنے کی کوشش کی تو اس اسکول کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے اور 6 ماہ کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا 3 اگست کو ہی اسکول کھولیں گے چاہے اس کے لئے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر 11 اگست سے اسکول کھولے تو نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی بلکہ جشن آزادی کی تیاریاں بھی نہیں کی جا سکیں گی۔ اس تمام صورت حال نے والدین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا بچوں کو اسکول بھیجا جائے یا حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں