پی سی بی کا پاکستان سپرلیگ قطر میں کرانے پرغور

پاکستان سپرلیگ کے انعقاد کے لئے پی سی بی حکام نے قطری حکام سے رابطے شروع کردیئے اوراس حوالے سے ایک پیشکش بھی کردی۔


ویب ڈیسک August 02, 2015
پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لئے پی سی بی حکام نے قطری حکام سے رابطے شروع کردیئے اوراس حوالے سے ایک پیشکش بھی کردی۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے قطر سے رابطے شروع کردیئے جب کہ اس حوالے سے اسے پیشکش بھی کردی ہے۔

قطر کے واحد کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لئے پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں اور اس حوالے سے قطری حکام سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں، پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے عالمی معیار کے مطابق تمام انتظامات پر غور کیا جارہا ہے اور خاص طور پر نامور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کو ایونٹ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پی سی بی چیئرمین شہریارخان اورایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سپرلیگ کے انعقاد پرایک صفحہ پر ہیں تاہم انہوں نے آئندہ سال فروری میں ہونے والی سپرلیگ کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے گزشتہ 5 سال سے پاکستان سپرلیگ کرانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آئندہ سال ہونے والی لیگ کے لئے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ گراؤنڈز کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن اب امارات کرکٹ ایسوسی ایشن نے گراؤنڈ دینے سے معذرت کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں