ترکی میں خود کش حملہ 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور24 زخمی

کردش ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے جنگجوؤں نے 2 ٹن وزنی بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی


ویب ڈیسک August 02, 2015
خود کش حملہ کو اگری صوبے کے علاقے دوغو بائزت میں کیا گیا، ترک خبررساں ایجنسی فوٹو:فائل

ترکی کے مشرقی علاقے میں خود کش حملے میں دو فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک خبررساں ایجنسی انادولوف کے مطابق اتوار کی صبح کو اگری صوبے کے علاقے دوغو بائزت میں کردش ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے جنگجوؤں نے 2 ٹن وزنی بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور24زخمی ہوگئے

دوسری جانب ترک فضائیہ کے جانب سے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری ہے اور کردوں کی جانب سے ترک افواج پر حملے بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے کردوں کے مسائل حل کرنے کے لیے انہیں مزید خود مختاری اور مراعات بھی دی ہیں لیکن دونوں فریقین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اس سے ایک روز قبل ترکی کے صوبے کارس میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا جس کا الزام بھی کرد جنگجوؤں پر عائد کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |