زمبابوے نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجادی

زمبابوے نے 304 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


ویب ڈیسک August 02, 2015
زمبابوے نے 304 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

زمبابوے نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا پہاڑ جیسا ہدف باآسانی عبور کرکے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جب کہ اسے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ زمبابوین کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں روز ٹیلر کی سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، کیویزٹیم کا پہاڑ جیسا ہدف زمبابوین بلے بازوں کو دباؤ میں نہ لاسکا اور بیٹسمینوں نے کیویز بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی۔

زمبابوین اوپننگ بلے باز ہیملٹن مساکدزا اور چاموچیباہا نے پہلی وکٹ پرشاندار 72 رنز کی شراکت قائم کی اور چیباہا کے 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد مساکدزا اور کریگ ایرون نے کیویز بولرز کا بھرکس نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم کا مجموعہ 194 رنز تک پہنچا تو مساکدزا 84 رنز بنا کر نیتھن میکولم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان ایلٹن چکمبورا 26 رنز بنا سکے۔ جارح مزاج بلے باز کریگ ایرون 5 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 130 رنز اور سین ولیمز 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو مارٹن گپٹل 11، ٹام لیتھم 14، کین ولیمسن 97، گرینٹ ایلیٹ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روز ٹیلر 112 اور جیمز نیشم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پنینگارا نے 2 اور چیباہا نے ایک وکٹ حاصل کی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے زمبابوین بلے باز کریگ ایرون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |