کالا باغ ڈیم بننے دیا جاتا تولوگ آج تباہ کاریوں سےمحفوظ ہوتے سعد رفیق

سندھ اور خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے کی کوشش کرنی چاہیئے، وزیرریلوے


ویب ڈیسک August 02, 2015
سندھ اور خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے کی کوشش کرنی چاہیئے، وزیرریلوے۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

KARACHI: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے دیا جاتا تو آج دریائے سندھ کے اطراف آباد لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہوتے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین سیلاب متاثرین کے مصائب کے ذمہ دار ہیں اگرڈیم بنادیا جاتا تو آج لوگ تباہ کاریوں سے محفوظ ہوتے اس لئے سندھ اورخیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیرپراتفاق رائے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب پرقابو پانے کے لئے بڑے آبی ذخائرکی تعمیرکے سوا کوئی چارہ نہیں اس لئے حکومت ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلارہی ہے اور سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو مستحکم بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں