ایف بی آر کو ریونیو ہدف کے حصول میں گزشتہ ماہ ناکامی کا سامنا

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم وصولیاں ہوئیں


INP August 03, 2015
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 10 ارب روپے سے زائد ریونیو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر کو جولائی میں ٹیکس وصولیوں میں 10 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، 159 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 148 ارب 98 کروڑ روپے کی وصولیاں کیں۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم وصولیاں ہوئیں۔ اتوار کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی 2015 کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 34.8 فیصد اضافے کے 62 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 28.1 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 28.1 فیصد کمی آئی اور اس کا حجم 4 ارب 47 کروڑ 30 لاکھ روپے رہا۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2015-16 کا 3102 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لیے جولائی میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 159 ارب روپے کی وصولیاں کرنا تھیں۔ اس کے برعکس گزشتہ ماہ 11 فیصد اضافے کے ساتھ 148 ارب 98 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں۔ یوں ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 10 ارب روپے سے زائد ریونیو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں