ایک دو ماہ میں زرداری کو جیل میں دیکھ رہا ہوں شیخ رشید

نوازشر یف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلیے کام فوج کرے اور’’ٹائٹل‘‘ (ن) لیگ کو ملے، شیخ رشید


آن لائن/INP August 03, 2015
نوازشر یف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلیے کام فوج کرے اور’’ٹائٹل‘‘ (ن) لیگ کو ملے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں ایک دو ماہ میں آصف زرداری کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ جب تک اوپرسے ''سیٹی'' نہیں بجے گی متحدہ مسلم لیگ ''نہیں'' بن سکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشر یف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلیے کام فوج کرے اور''ٹائٹل'' (ن) لیگ کو ملے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج ملک میں سیاستدانوں کے احتساب کیلیے کام کررہی ہے موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملا عمرکی وفات کی خبر بھارتی انٹیلی جنس ادار ے ''را'' نے پاکستان میں ہونیوالے طالبان کے مذاکرات کو ناکام بنانے کیلیے ''لیک'' کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔