
انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ کیری نے یہ بات اتوار کے روز قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقاتوں کے بعد کہی، ان ملاقاتوں میں مصر اور علاقائی امور پر بات کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پرمکمل طور پر عمل درآمد ہوا تو مصر اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور مصر کا مشترکہ موقف ہے کہ ایران خطے کو غیرمستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور ایسے میں اس کے جوہری پروگرام کا پرامن ہونا نہایت ضروری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔