باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق 4 زخمی

گورنرخیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک August 03, 2015
ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو: فائل

شدید بارشوں کے باعث تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہےاور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں